کُرنتھِیوں ۲ 9 : 1 (URV)
جو خِدمت مُقدّسوں کے واسطے کی جاتی ہے اُس کی بابت مُجھے تُم کو لِکھا فُضُول ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 2 (URV)
کِیُونکہ مَیں تُمہارا شَوق جانتا ہُوں جِس کے سبب سے مکِدُنیہ کے لوگوں کے آگے تُم پر فخر کرتا ہُوں کہ اخَیہ کے لوگ پِچھلے سال سے تیّار ہیں اور تُمہاری سرگرمی نے اکثر لوگوں کو اُبھارا۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 3 (URV)
لیکِن مَیں نے بھائِیوں کو اِس لِئے بھیجا کہ ہم جو فخر اِس بارے میں تُم پر کرتے ہیں وہ بے اصل نہ ٹھہرے بلکہ تُم میرے کہنے کے مُوافِق تیّار رہو۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 4 (URV)
اَیسا نہ ہو کہ اگر مکِدُنیہ کے لوگ میرے ساتھ آئیں اور تُم کو تیّار نہ پائیں تو ہم (یہ نہِیں کہتے کہ تُم) اُس بھروسے کے سبب سے شرمِندہ ہوں۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 5 (URV)
اِس لِئے مَیں نے بھائِیوں سے یہ دَرخواست کرنا ضرُور سَمَجھا کہ وہ پہلے سے تُمہارے پاس جا کر تُمہاری مَوعُودہ بخشِش کو پیشتر سے تیّار کر رکھّیں تاکہ وہ بخشِش کی طرح تیّار رہے نہ کہ زبردستی کے طَور پر۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 6 (URV)
لیکِن بات یہ ہے کہ جو تھوڑا بوتا ہے وہ تھوڑا کاٹے گا اور جو بہُت بوتا ہے وہ بہُت کاٹے گا۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 7 (URV)
جِس قدر ہر ایک نے اپنے دِل میں ٹھہرایا ہے اُسی قدر دے۔ نہ دریغ کر کے اور نہ لاچاری سے کِیُونکہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزِیز رکھتا ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 8 (URV)
اور خُدا تُم پر ہر طرح کا فضل کثرت سے کر سکتا ہے تاکہ تُم کو ہمیشہ ہر چِیز کافی طَور پر مِلا کرے اور ہر نیک کام کے لِئے تُمہارے پاس بہُت کُچھ مَوجُود رہا کرے۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 9 (URV)
چُنانچہ لِکھا ہے کہ اُس نے بِکھیرا ہے۔ اُس نے کنگالوں کو دِیا ہے۔ اُس کی راستبازی ابد تک باقی رہے گی۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 10 (URV)
پَس جو بونے والے کے لِئے بِیج اور کھانے والے کے لِئے روٹی بہم پہُنچاتا ہے وُہی تُمہارے لِئے بِیج بہم پہُنچائے گا اور اُس میں ترقّی دے گا اور تُمہاری راستبازی کے پھَلوں کو بڑھائے گا۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 11 (URV)
اور تُم ہر چِیز کو اِفراط سے پاکر سب طرح کی سخاوت کرو گے جو ہمارے وسِیلہ سے خُدا کی شُکرگُذاری کا باعِث ہوتی ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 12 (URV)
کِیُونکہ اِس خِدمت کے انجام دینے سے نہ صِرف مُقدّسوں کی اِحتیاجیں رفع ہوتی ہیں بلکہ بہُت لوگوں کی طرف سے خُدا کی بڑی شُکرگُذاری ہوتی ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 13 (URV)
اِس لِئے کہ جو نِیّت اِس خِدمت سے ثابِت ہُوئی اُس کے سبب سے وہ خُدا کی تمجِید کرتے ہیں کہ تُم مسِیح کی خُوشخَبری کا اِقرار کر کے اُس پر تابِعداری سے عمل کرتے ہو اور اُن کی اور سب لوگوں کی مدد کرنے میں سخاوت کرتے ہو۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 14 (URV)
اور وہ تُمہارے لِئے دُعا کرتے ہیں اور تُمہارے مُشتاق ہیں اِس لِئے کہ تُم پر خُدا کا بڑا ہی فضل ہے۔
کُرنتھِیوں ۲ 9 : 15 (URV)
شُکر خُدا کا اُس کی اُس بخشِش پر جو بِیان سے باہِر ہے۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: